رزق میں اضافہ کیلۓ نبویؐ اعمال ؛
حدیث نمبر 1
المعجم الاوسط میں حضرت سیدنا ابوہریرہ کی روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا
جس شخص کے گناہ کثیر یعنی
زیادہ ہو گئے ہوں تو اسے چاہیے کہ
استغفار کی کثرت کرے یعنی کثرت سے توبہ اور استغفار کرے اور
جس شخص کا رزق تنگ ہو جائے تو اسے چاہیے کہ کثرت سے
لا حول ولا قوة الا باللہ
حدیث نمبر 2
ابن ماجہ میں حضرت ا بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے روایت ہے کہ
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا
جس شخص نے استغفار کو لازم کیا تو اللہ تعالی اسے ہر تنگی سے نجات اور ہر غم سے خلاصی( یعنی چھٹکارا )عطاء فرماتا ہے اور اسے ایسی جگہ سے رزق عطاء فرماتا ہے جہاں سے اسے گمان بھی نہیں ہوتا ۔
حدیث نمبر 3
امام بیہقی نے شعب الایمان میں حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کرتے ہیں۔حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ
جو شخص ہر رات کو سورة واقعہ کی تلاوت کرے گا اسے کبھی فاقہ کرنے کی نوبت نہیں پڑے گی
حدیث نمبر 4
ابن مردویہ حضرت سیدنا انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔
سورة واقعہ سورہ غنی( یعنی مالداری والی سورت) ہے اسے پڑھا کرو اور اپنی اولاد کو بھی اس کی تعلیم دیا کرو
محترم اور معزز قارئین یقین کریں کہ اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی دی گئی تعلیمات کے مطابق ہم اپنی زندگیوں کو گزاریں تو ہمیں کسی بھی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا نہ دنیا میں اور نہ ہی آخرت میں
آئیے آج ہم سب مل کر ایک عزم کریں کہ ہم اپنی زندگیوں کو صرف اور صرف نبی آقا کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی دی گئی تعلیمات کے مطابق گزاریں گے ان شاء اللہ
اللہ تعالی ہم سب کو قرآن و حدیث کی سمجھ عنایت فرمائیں
آمین
0 Comments